اسکراپ گودام میں آتشزدگی، اشیاء جلکر خاکستر

   

حیدرآباد۔/16 اپریل، ( سیاست نیوز) علاقہ بہادر پورہ میں کل رات اسکراپ گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بہادر پورہ کشن باغ روڈ پر واقع ایک اسکراپ کے گودام میں کل رات 10:30 بجے اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں چندو لال بارہ دری فائر اسٹیشن سے وابستہ فائر انجن کو وہاں طلب کرلیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ بہادر پورہ میں سنسنی پھیل گئی اور آگ کی شدت کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ اس حادثہ میں اسکراپ گودام موجود اشیاء جلکر خاکستر ہوگئیں اور پولیس کو شبہ ہے کہ شدید دھوپ کے نتیجہ میں وہاں پر موجود اسکراپ اشیاء میں آگ لگ گئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس بہادر پورہ نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب