اسکولس ایک ہفتہ کیلئے 11:30 بجے دن تک رہیں گے

   

حیدرآباد۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گرمی کی لہر میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اسکولوں کے اوقات میں ایک ہفتہ تک تبدیلی کی ہے۔ ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کے احکامات کے مطابق تمام سرکاری، خانگی اور امدادی پرائمری، اپر پرائمری اور ہائی اسکولس 31 مارچ سے 6 اپریل تک صبح 8 بجے تا 11:30 بجے دن کام کریں گے۔ 11:30 بجے مڈڈے میل فراہم کیا جائے گا۔ ریاست میں تعلیمی ادارے پہلے ہی ہاف ڈے چلائے جارہے ہیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کے جائزہ اجلاس کے بعد ایک ہفتہ تک اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ ر