اسکولس بند مزدوری شروع

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں دن بہ دن کورونا کیسیس میں تیزی سے اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے سنکرانتی کے تعطیلات میں 30 جنوری تک توسیع کردی ہے ۔ اس کے علاوہ آن لائن کلاسیس کا بھی آغاز نہیں کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے ۔ جن بچوں کو حصول تعلیم کے لیے اسکولس میں ہونا چاہئے تھا وہ گاؤں میں اپنے والدین کے ساتھ محنت مزدوری کو جاری ہے ۔ یہ تصویر اس کا ثبوت ہے ۔ ضلع ناگر کرنول کے کوڈور میں دو بہنیں ایک چھوٹی بچی کے ساتھ لکڑیاں لے کر گھروں کو واپس ہورہی ہیں ۔ ان لڑکیوں سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اسکول کی تعطیلات میں توسیع ہوگئی ہے ۔ گھر میں خالی بیٹھے رہنے سے بہتر ہے محنت مزدوری کرنے والے والدین کی مدد کی جائے ۔ اس لیے وہ کام کررہے ہیں ۔ جیسے ہی اسکولس کی کشادگی عمل میں آتی ہے ہم دوبارہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکول جائیں گے ۔ اس طرح تعلیم میں عارضی بریک ملنے کے بعد اکثر غریب طلبہ ترک تعلیم کی جانب راغب ہورہے ہیں ۔۔ ن