حیدرآباد ۔ 30 نومبر ( سیاست نیوز ) وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کورونا کی نئی شکل اومی کرون کی وجہ سے اسکولس بند ہونے کی اطلاعات کی تردید کی اور کہا کہ یہ محض افواہ ہے جو سوشیل میڈیا پر پھیلی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے جوں کا توں کام کرینگے اور انہیں بند نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولس میں کورونا قواعد پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر نے بھی اسکولس کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولس کو بند کرنے اور تعطیلات دینے کی جو اطلاعات سوشیل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ طلبا و والدین اس پر بھروسہ نہ کریں۔ن