حیدرآباد19مارچ (یواین آئی ) تلنگانہ حکومت آئندہ سال سے تمام سرکاری اسکولوں میں انگریزی ذریعہ تعلیم نافذ کرے گی۔ حکومت نے اس خصوص میں اساتذہ کو تربیت کے شیڈول کا اعلان کیا۔ اساتذہ کی تربیتی کلاسز آن لائن اور آف لائن منعقد کی جائیں گی۔ پرائمری اساتذہ اور سیکنڈری اساتذہ کی کلاسز مختلف تاریخوں کو ہوں گی۔ پرائمری سکولوں کے اساتذہ کی تربیتی کلاسز رواں ماہ کی 21 تاریخ سے شروع ہوں گی۔ تربیت تین مرحلوں میں ہوں گی۔ پہلے مرحلہ کے طور پر حکام نے انہیں رواں ماہ کی 25 تاریخ تک پانچ روزہ لائیو ٹریننگ کا منصوبہ بنایا ہے ۔ ٹریننگ 26 اپریل سے 16 اپریل تک آف لائن رہیگی۔ دوسرا مرحلہ 28 مارچ تا یکم اپریل آف لائن ہوگا اور 2 اپریل سے 23 اپریل تک آن لائن تربیت ہوگی۔ تیسرے مرحلہ میں اگلے مہینے کی 4 سے 11 تاریخ تک آف لائن اور 12 تا 30 اپریل آف لائن ٹریننگ رہے گی۔سیکنڈری اسکول اساتذہ کو 5دن راست اور تین ہفتے بالواسطہ تربیت دی جائے گی۔