حیدرآباد : ریاست بھر میں 6 تا 8 کلاسیس کیلئے اسکولوں کی دوبارہ کشادگی کے دو دن بعد جمعہ کو جملہ 20 فیصد حاضری ریکارڈ کی گئی۔ ریاست میں 17,778 اسکولس کے منجملہ 16,662 اسکولس کی فزیکل کلاسیس کیلئے دوبارہ کشادگی ہوئی ہے اور ان اسکولوں میں طلبہ کی جملہ تعداد 13.24 لاکھ میں 2.58 لاکھ نے جمعہ کو کلاسیس میں شرکت کی۔ ڈائرکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے مطابق تمام گورنمنٹ اور مقامی اسکولس یعنی 17,986 اسکولس کی دوبارہ کشادگی عمل میں آئی ہے اور ان میں 22 فیصد حاضری درج کی گئی ہے۔ اس طرح 9792 خانگی اسکولس کے منجملہ 8676 اسکولس میں جن کی دوبارہ کشادگی عمل میں آئی ہے، 18 فیصد طلبہ نے کلاسیس میں حاضر رہے۔ جمعہ کو کلاسیس 9، 10 اور انٹرمیڈیٹ کے جملہ 72 فیصد طلبہ نے کلاسیس میں شرکت کی۔