اسکولس و کالجس کے طلبہ کو اردو امتحانات میں شرکت کا مشورہ

   

28 جولائی حیدرآباد کے بشمول تلنگانہ و آندھرا پردیش ریاستوں میں امتحان ، مفتی خلیل احمد
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : قاری محمد دستگیر خاں کے بموجب تہذیبی روایات سے وابستگی کے لیے مادری زبان سے قربت ضروری ، انگلش میڈیم چلانے والے ذمہ دار بھی چند منٹ اردو سکھانے کے لیے وقت لگائیں تو عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء ، اردو سیکھنے کے لیے جو نصاب مرتب کیا ہے ۔ بہت ہی آسان ہے ۔ جس سے طلبہ کے تعلیمی شوق و ذوق میں اضافہ ہوگا ۔ تعلیم ہر قوم اور ہر فرد کے لیے یکساں ، اردو کی ترقی و بقاء کا اہل اردو پر ، انحصار ، عملی کوششوں پر زور ۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ سے کہا گیا کہ آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی کی جانب سے تقریبا 35000 طلبہ جن میں بلا لحاظ مذہب و ملت ، مرد و خواتین ، طلباء وطالبات 28 جولائی 2019 کو ہونے والے امتحانات میں شریک ہیں ۔ جس پر مولانا مفتی خلیل احمد نے کہا تلنگانہ کے اضلاع اور خاص کر حیدرآباد و سکندرآباد کے تمام اسکول و کالجس میں زیر تعلیم طلبہ شریک امتحان ہوں ، 28 جولائی 2019 کو ہونے والے امتحانات سے استفادہ کریں ۔ اللہ سے دعا ہے کہ جو حضرات بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس کا اللہ تعالیٰ اجر عظیم دے اور ہمارے لڑکے لڑکیوں کے علاوہ ہر فرد کو تعلیم سے استفادہ کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔۔