نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اسکولوں کی دوبارہ کشادگی کیلئے وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے تاہم اسکولس ڈسمبر تک بند رہیں گے۔حکومت نے کہاہے کہ اسکولوں کے دوبارہ کھولنے کا دارومدار کورونا وائرس کی صورتحال پر ہوگا۔ مرکزی وزارت تعلیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ آن لائن کلاسیس کا مقصد چوتھی جماعت سے زیادہ کے طلبہ کیلئے ہے جبکہ آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کیلئے محدود تعداد کے ساتھ آن لائن کلاسیس کی اجازت دی گئی ہے۔ قبل ازیں وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا تھا کہ وہ اسکولوں کی کشادگی کیلئے مناسب وقت سے متعلق سرپرستوں کی رائے حاصل کریں۔کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر ملک بھر میں وسط مارچ سے اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند ہیں۔