حیدرآباد ۔ 19جنوری (سیاست نیوز) سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (CBSE) سے ملحقہ اسکولس اسکول عمارتوں میں ’نوآئینگری زونس‘ (NAZs) کے مخصوص نشان لگانے ہوں گے۔ یہ اسکولس NAZ سائن بورڈس بھی لگائیں گے جہاں لوگوں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہ ان مقامات پر غصہ کرنے سے گریز کریں۔ سی بی ایس ای کے مطابق یہ نیا اقدام اسکولوں میں خوشی کے ساتھ سیکھنے کا ماحول پیدا کرنے کیلئے ہے تاکہ بچوں میں مثبت توانائی پیدا کی جائے۔ سی بی ایس ای کے سکریٹری انوراگ ترپاٹھی نے بورڈ سے ملحقہ اسکولس کے پرنسپلس کو روانہ کئے گئے ایک لیٹر میں کہا کہ حال میں شروع کیا گیا ’’فٹ انڈیا‘‘ پروگرام، تاہم جم کا فٹ نیس کا تعلق ذہن کی صحت سے ہوتا ہے۔ ایک صحتمند اور فٹ ذہن ایک تخلیقی ذہن ہوتا ہے اور سماج کی خدمت میں اس کا رول ہوتا ہے جبکہ غصہ کا ذہن مضرت رساں ہوتا ہے۔ بے قابو غصہ کے طویل مدتی اثرات میں افسردگی، خوف، اضطراب، ہائی بلڈپریشر اور سردرد کے عوارض میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ چنانچہ تمام سی بی ایس ای اسکولس سے کہا جارہا ہیکہ وہ ان اسکولس کو NAZs یا آئینگر فری زونس میں تبدیل کرنے کے اقدامات کریں۔