عہدیدارو ںکو باہمی تعاون کے ساتھ خدمات انجام دینے پر زور ، کریم نگر میں اجلاس کلکٹر کا خطاب
کریم نگر۔تعلیمی مدارس کی دوبارہ کشادگی کے لئے مدارس و رہائشی مدارس میں انتظامات مکمل کی جائے ۔ جاریہ ماہ کی 15 , 16 تواریخ کے اندرون صدر مدرس , وارڈن رہائشی مدارس کا دورہ کرتے ہوئے مرمتی کاموں کو مکمل کروائیں۔ متعلقہ محکموں کے عہدیداران باہمی تعاون کے ساتھ خدمات انجام دیں۔رہائشی مدارس اور ہاسٹلوں میں صفائی اقدامات ،سانیٹائیزیشن , بجلی ، پینے کے پانی کی فراہمی کے سہولیات کا جائزہ لیں۔ ضلع کلکٹر کریم نگر کے ششانکا نے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں سے یہ بات کہی ۔ ریاستی حکومت کے جاری کردہ ہدایات کے بموجب یکم فروری سے نویں،دسویں،انٹر ،ڈگری،ٹکنیکل مدراس و کالجوں میں دوبارہ جماعتوںکاآغاز کیا جائیگا۔ اس ضمن میں مدارس، رہائشی مدارس،ہاسٹلوں ، میں طلبا کو کسی طرح دشواری نہ ہو اسکے لئے اقدامات کی ہدایت دی۔ بروز منگل ضلع کلکٹر کیمپ آفس میں ضلع ویلفیر عہدیدار ، مشن بھگیرتااور سیول سپلائی عہدیداران کے ہمراہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکام کے تحت یکم فروری سے نویں , دسویں , انٹر , ڈگری کے لئے جماعتوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ انہوں صدر مدرس و پرنسپل کو اندرون 15 , 16 تواریخ کو رہائشی مدارس کا دورہ کرنے کی ہدایت دی۔ ہاسٹلوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی اقدامات ، پینے کے پانی کی سہولت , مرمتی کاموں کو مکمل کروائیں۔رہائشی مدارس میں مشن بھگیراتا پائپ لائن کنکشن دیتے ہوئے نل نصب کرنے کی ای ای مشن بھگیراتا کو ہدایت دی۔ بجلی کے متعلقہ مسائل کے حل کی ای ای الکٹریسٹی کو ہدایت دی۔مرمتی کاموں کے فوری آغاز کی ہدایت دی۔ رہائشی مدارس میں باریک چاول کی سربراہی کی سیول سپلائی عہدیداران کو ہدایت دی۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداران کو باہمی تعاون کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کی ہدایت دی۔ مونسپل کارپوریشن کے احاطہ میں موجود تعلیمی مدارس کے متعلقہ اقدامات میں تعاون فراہم کرنے کی مونسپل کمشنر کو ہدایت دی۔ منڈل سطح پر ایم پی ڈی او , ایم پی او , ایم ای او , ڈپٹی تحصیلدار , مشن بھگیراتا اے ای , الکٹریسٹی اے ای کے ہمراہ اجلاس کا انعقاد کرتے ہوئے اقدامات کی ہدایت دی۔ سرپنچوں اور پنچایت سکریٹری سے تعاون حاصل کرنے , تمام محکمہ جات کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی نرسمہاریڈی ، کریم نگر مونسپل کارپوریشن کمشنر ویلورو کرانتی ، ڈی پی او نے شرکت کی۔