اسکولوں میں جنگی خطوط پر صفائی انتظامات کی ہدایت

   

ہیلت کیمپس کے انعقاد پر بھی زور ، نظام آباد میں عہدیداروں کے ساتھ کلکٹر کی ویڈیو کانفرنس

نظام آباد:ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے منڈل سطح کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا ۔اس موقع پر عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے یکم ؍ ستمبر سے مدارس کی کشادگی عمل میں لائی جارہی ہے اور کے جی سے پی جی تک کلاسس کے انعقاد کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے اور تہوار کے ماحول میں کلاسس کے انعقاد کیلئے اقدامات کرنے کی پنچایت راج ، میونسپلٹی ، تعلیمات کے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے 30؍ اگست تک گرام پنچایت سطح پر واقع اسکولوں اور میونسپلٹی کے علاقہ میں واقع اسکولوں کی صفائی ، سینٹیشن ، مرمتی کام ، برقی اور بنچس کے ریپر ، اسٹور رومس کی صفائی اور آبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر عہدیداروں کو خصوصی طور پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسکول کے احاطہ میں عدم صفائی سے وبائی امراض پیدا ہونے کی امکانات ہیں جن اسکولس میں بیت الخلاء نہیں ہے گرام پنچایتوں کی جانب سے فوری بیت الخلاء کی تعمیر عمل میں لانے اور جمعرات کے روز اولیائے طلباء کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مقامی منتخب نمائندوں کو مدعو کرنے ، میڈیکل آفیسر ، اے این ایم ہر اسکول میں سینٹائزر ، تھرما میٹر ، ہیڈ واش فراہم کرنے ، دوپہر کے کھانے کے وقت سماجی دوری کو برقرار رکھنے ، میڈیکل آفیسرس کے اشتراک سے مدارس پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ۔ اسی طرح ہاسٹل میں بھی جنگی خطوط پر انجام دینے ، باورچی خانہ کی صفائی ، 18 سال مکمل کرنے والے افراد کو کوویڈ کی ٹیکہ اندازی کرنے ، ایم پی ڈی اوز ، اے پی اوز اسکول کا دورہ کرنے ، آرڈی اوز ، ضلع عہدیدار بھی مدارس کا دورہ کرنے کی ہدایت دی ۔ وبائی امراض کو نظر میں رکھتے ہوئے ہیلتھ کیمپس کی انعقاد عمل میں لانے کی بھی ہدایت دی ۔ اس پروگرام میں اڈیشنل کلکٹر چترا مشرا، چندر شیکھر ، ڈی آر ڈی او چندر نائیک ، زیڈ پی سی ای او گویند کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔