اسکولوں کا مرمتی کام جلد مکمل کرنےکی ہدایت

   

یلاریڈی /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسکولوں کے کمرے جماعتوں کی مرمت کا کام مکمل کرنے ضلع سکٹورئیل آفیسر مسٹر سری پتی نے کیا ۔ انہوں نے یلاریڈی منڈل کے ویلوئلا پیٹ میں ہمارا گاؤں ، ہمارا اسکول پروگرام کے تحت اسکول کمرہ جماعتوں کا مرمتی کام کا معائنہ کیا اور جلد مکمل کرنے متعلقہ گتہ دار کو تاکید کی ۔ بعد ازاں منڈل کے گنڈی ماسائی پیٹ ، لکشماپور ، علاقوں میں چلائے جارہے بڈی باٹا پروگراموں کا معائنہ کیا اور کہا کہ اسکول سے باہر بچوں کو اسکولوں میں داخل کروانے اولیائے طلباء کو توجہ دلانے کا مشورہ دیا اور انہیں شعور دلانے کو کہا ۔اس موقع پر ایم ای او وینکٹیشم اور اساتدہ دیگر موجود تھے ۔
بچوں کو اسکول میں داخلے کیلئے
اساتذہ کی گھر گھر مہم
یلاریڈئ /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل کے مختلف علاقوں میں صدر مدرسین و اساتدہ بھی بڑی باٹا پروگرام کے تحت بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ دلوانے میں مصروف ہیں ۔ اساتدہ گھر گھر جاتے ہوئے اولیائے طلباء کو سرکاری اسکولوں کی سہولتوں سے واقف کروائے ، داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی ۔ اس موقع پر صدر مدرس چرنجیوی ، اساتدہ میں سری راملو رمیش ، رویندر نے گھر گھر جاکر اسکولوں سے دور رہنے والے بچوں کو فوری داخلہ لینے کی صلاح دی ۔