بنگلورو : کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے جمعہ کو کہا کہ اسکولوں کو اسکول یونیفارم کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق ہے ۔اتر پردیش کے کوشمبھی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو اپنی یونیفارم کا فیصلہ کرنے کا حق ہے اور وہ کسی فرد پر کوئی پابندی نہیں لگا رہے ہیں۔مسٹر خان نے یہ تبصرہ کرناٹک کے وزیر پریانک کھڑگے کے اس بیان پر کیا کہ کانگریس حکومت سابقہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں بشمول حجاب پر نظرثانی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ “لوگ جو چاہیں پہننے کے لیے آزاد ہیں لیکن اسکولوں کو اسکول یونیفارم کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق ہے اور اس حق کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے ۔ اس پر عمل کرنا چاہیے ۔ یہ کسی پر ذاتی پابندی نہیں ہے ۔”واضح رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ریتو راج اوستھی، جسٹس کرشنا ایس دکشت اور جسٹس جے ایم کھاجی کی بنچ نے حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی مختلف عرضیوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا تھا کہ یونیفارم کی شرط ایک معقول پابندی ہے جس پر طلباء احتجاج نہیں کر سکتے ۔ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت زیر التوا ہے ۔