نئی دہلی:مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے طلبہ کی ستائش کی جنہوں نے کورونا کی وبا کے بحران کے دوران پڑھائی جاری رکھی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ طلبہ ، اسکولی زندگی میں جلد واپس لوٹیں گے ۔ ڈاکٹر نشنک نے آج یہاں ایجوکیشن ڈائلوگ کے گیارہویں ایڈیشن کے تحت ٹیچروں، سرپرستوں اور طلبہ کے ساتھ راست بات چیت میں تعلیم اور تعلیم سے متعلق دیگر اُمور پر تفصیلی بات چیت کی۔انہوں نے طلبہ کی اس وبا کے بحران کے درمیان حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی کو اپنی اسکولی زندگی کی بہت یاد آتی ہوگی لیکن سب نے اس مشکل وقت میں بھی پڑھائی جاری رکھی جو کہ بے حد قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا میں آپ سبھی کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ جلد ہی اپنی اسکولی زندگی میں واپس لوٹیں گے۔