اسکولی بس کی ٹرک سے ٹکر،6زخمی

   

بھدوہی:11 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے شہر کوتوالی علاقے میں بھدوہی۔درگا گنج شاہراہ پر بدھ کو بچوں کو اسکول لے جارہی ایک بس ٹرک سے ٹکر ا گئی جس سے میں چار بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ صبح ایک اسکول کی بس درگا گنج سے بچوں کو لے کر اسکول واپس آرہی تھی۔ اس درمیان بھدوہی۔درگا گنج شاہراہ پر نئے پور پپریس شاہراہ کے نزدیک بس کی سامنے سے آرہے ٹرک میں ٹکر ہوگئی۔اس حادثے میں چار بچے اور بس ڈرائیور و کنڈکٹر شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔