اسکولی تعلیم کے پرفارمنس گریڈینگ انڈیکس میں ریاست کا بہتر مظاہرہ

   

مرکزی محکمہ تعلیم کی درجہ بندی فہرست جاری ، گریڈ 2 کی فہرست میں تلنگانہ کا شمار
حیدرآباد :۔ ریاست تلنگانہ کے اسکولس میں طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیتیں اور اسکولس کے انتظامیہ میں تلنگانہ گریڈ 2 ریاستوں کے فہرست میں شامل ہوا ہے ۔ ریاست تلنگانہ سال 2018-19 کے بہ نسبت تعلیمی سال 2019-20 میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ہے ۔ ہر سال مرکزی محکمہ تعلیم کی جانب سے تین اقسام میں 70 اشیاء پر مبنی پرفارمنس گریڈینگ انڈیکس (PGI) کے تحت ریاستوں کو مقامات تفویض کرتا ہے ۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیتیں اسکول مینجمنٹ انتظامیہ کا طریقہ کار کے لیے ہر ریاست کو 1000 پوائنٹس رکھے گئے ہیں ہر سال کونسی کتنے مارکس حاصل کرتی ہے اس کی بنیاد پر نشانات مختص کرتے ہوئے گریڈینگ دئیے جاتے ہیں ۔ مرکزی وزیر تعلیم رمیش پکھریال نشانک نے سال 2019-20 کے لیے مختلف ریاستوں کے گریڈنگ کا اعلان کیا ہے ۔ 951 تا 1000 پی جی آئی کی فہرست میں ریاست تلنگانہ کو مقام حاصل نہیں ہوا ۔ 772 نشانات کے ساتھ تلنگانہ گریڈ 2 کی فہرست میں شامل ہوا ہے ۔ ٹاپ اسکور میں 5 ریاستیں 901 تا 950 تک نشانات حاصل کئے جن میں انڈومان نکوبار ، کیرالا ، پنجاب ، تاملناڈو ، چنڈی گڑھ شامل ہیں ۔ تلنگانہ کے ساتھ مزید 7 ریاستیں 751 تا 800 کے درمیان اسکور کرتے ہوئے گریڈ 2 میں شامل ہوئے جس میں 801 تا 850 کے درمیان اسکور کرتے ہوئے گریڈ 1 میں ( لیول 4 ) مقام حاصل کیا ۔ گریڈ 5 میں میگھالیہ شامل ہیں ۔ گریڈ 7 کے ساتھ لداخ کو آخری مقام حاصل ہوا ہے ۔ اسکور میں اضافہ کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ گذشتہ سال کے بہ نسبت بہتر مظاہرہ کیا ہے ۔ سال 2018-19 میں تلنگانہ نے 752 پوائنٹس حاصل کئے تھے ۔ سال 2019-20 میں 772 مقام حاصل کیا ہے ۔ سال 2019-20 میں اپنے اسکور کو 0.5 تا 5 فیصد تک اضافہ کرنے والے 9 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظامیہ علاقوں میں ریاست تلنگانہ بھی شامل ہے ۔۔