چامراج نگر (کرناٹک): ایک چونکا دینے والے واقعے میں، ایک ایس ایس ایل سی ( 10 ویں جماعت) کی طالبہ چامراج نگر ضلع کے ایک اسکول میں قومی ترانہ گاتے ہوئے گرکر ہلاک ہوگئی، پولیس نے بدھ کو بتایا۔ متوفی لڑکی کی شناخت 15 سالہ پیلیسا کے طور پر ہوئی ہے جو نرملا اسکول کی طالبہ تھی۔ پولیس نے بتایا کہ پیلیسا اس وقت گرگئی جب صبح کی اسمبلی ہو رہی تھی۔ اگرچہ اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پیلیسا یتیم تھی اور ہاسٹل میں رہتی تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مقدمہ میں مزید تفصیلات سامنے آنی ہیں۔ پولیس نے کہا کہ وہ ابھی تک اسکول کی انتظامیہ اور اس کے دوستوں کے بیانات ریکارڈ نہیںکرپائے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔