حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) بالانگر پولیس 9 ویں جماعت کی طالبہ کا اغواء کرنے اس کی عصمت ریزی کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بالانگر پولیس کے مطابق پولیس نے کشور کمار عرف سورج کو گرفتار کرلیا ہے جو جمال پور بہار کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ اس نے ایک 14 سالہ لڑکی جو 9 ویں جماعت کی طالبہ ہے ۔ اس لڑکی کا اغواء کیا اور اسکو اپنے ساتھ بنگلور شہر لے گیا ۔ 3 ڈسمبر کے دن اس نے یہ واردات انجام دی اور بنگلور میں ایک کمرہ حاصل کرتے ہوئے اس میں لڑکی کو رکھا اور اس کی عصمت ریزی کی ۔ پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سورج کو گرفتار کرلیا ہے اور عدالتی تحویل میں دے دیا ۔