حیدرآباد ۔ /4 جنوری (سیاست نیوز) کلثوم پورہ کے علاقے ضیاء گوڑہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں چھٹی جماعت کی طالبہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب 14 سالہ اشوین جو گنیش کی بیٹی خانگی اسکول کی طالبہ تھی ۔ کل دوپہر اسکول سے لوٹنے کے بعد اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے لی ۔ ماں باپ نے اشوین کی نعش کو پھانسی پر لٹکا ہوا دیکھ کر پولیس کلثوم پورہ کو آگاہ کیا اور بعد ازاں بغرض پوسٹ مارٹم نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا ۔ ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور خودکشی کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔