اسکول آیا کے ہاتھوں کمسن طالبہ زدوکوبی کا شکار

   

حیدرآباد : /30 نومبر (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ علاقہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعہ پیش آیا ۔ جس میں ایک خانگی اسکول کی کنڈرگارٹن طالبہ کو وہاں کی آیا نے بری طرح زدوکوب کیا ۔ کمسن بچی پر ہونے والے ظالمانہ حملے کی ویڈیو مقامی افراد نے موبائل فون سے بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ پولیس کے مطابق بچی نے کلاس روم میں اپنے کپڑوں میں پیشاب کر دیا تھا اور ایک ٹیچر نے آیا کو بلا کر بچی کو باہر لے جانے اور کپڑے بدلنے کو کہا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسکول کی آیا بچی کو اسکول کے کھلے آنگن میں لے جاتی ہے۔ اس کے بعد وہ لڑکی کو مارتی اور ڈھکیلتے ہوئے فرش پر گرا دیتی ہے اور کپڑے بدلنے کا کہتی ہے۔ ویڈیو کلپ میں لڑکی کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو تقریباً 58 سیکنڈ کا ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بچی کے والدین کو جب اس واقعے کا پتہ چلنے پر انہوں نے پہلے اسکول انتظامیہ سے شکایت کی۔ مقامی لوگوں کی تجویز پر خاندان بعد میں جیڈی میٹلہ پولیس کے پاس پہنچا۔ پولیس نے بچی کے والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ والدین نے آیا اور اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ب