حیدرآباد۔ 13 فروری (راست) اسکول انڈیا کپ جوکہ 15 تا 21 فروری اُترپردیش کے شہر نوئیڈا میں کھیلا جائے گا، اس کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ اسکولس کی ٹیم کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ وینس ہائی اسکول کے ریان بن سہیل اس ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ کے وی ایس اسکول کے فٹبالر وینیت پانڈے نائب کپتان ہوں گے۔ محمد عبدالمنان اور سید حسن نواز ٹیم کے کوچ اور مینیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔