حیدرآباد 10مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پداپلی ضلع میں اسکول بس کے اُلٹ جانے کے نتیجہ میں 15طلبہ زخمی ہوگئے ۔ضلع کے ہنمنتونی پیٹ میں یہ واقعہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب خانگی اسکول کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس اُلٹ گئی۔اس اسکول بس میں مختلف دیہاتوں سے بچوں کو لیتے ہوئے اسکول پہنچایاجارہا تھا۔