اسکول بس جھاڑیوں میں گھس گئی، طلبہ محفوظ

   

حیدرآباد ۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میں ایک اسکول بس جھاڑیوں میں گھس گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تمام اسکولی بچوں کو سلامتی کے ساتھ بس سے اتار لیا گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ جواہر نگر کے علاقہ میں ایک اسکول بس آج جھاڑیوں میں گھس گئی۔ روزانہ کے معمول کے مطابق اسکول بس اسکولی بچوں کو لیکر جارہی تھی کہ جواہر نگر کے علاقہ میں آگے سے آنے والے ٹریکٹر سے بچنے کیلئے ڈرائیور نے بس کو کنٹرول کرنا چاہا۔ بس کی رفتار تیز ہونے کے سبب ڈرائیور نے قابو کھودیا اور بس جھاڑیوں میں گھس گئی۔ بتایا جاتا ہیکہ جس وقت بس کو حادثہ پیش آیا۔ اس وقت بس میں 20 بچے سوار تھے جنہیں سلامتی کے ساتھ بس سے اتار لیا گیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں ڈرائیور کی جانچ اور بس کی فٹنیس کے علاوہ واقعہ کے رونما ہونے کی اصل وجوہات کا پتہ چلارہی ہے۔ع