اسکول بس کھائی میں گرگئی ، 6 طلباء اور بس ڈرائیور ہلاک

   

شملہ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش کے سرمور ڈسٹرکٹ میں ایک اسکول بس کے گہری کھائی میں گرجانے کے حادثہ میں 6 طلباء اور اسکول بس کا ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔ حادثہ سنگرہ ٹاؤن میں صبح8 بجے کے قریب پیش آیا جس میں 12 اسکولی بچے زخمی بھی ہوئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ روہت مالپانی نے یہ بات بتائی۔ چار طلباء سمیر (5 )، آدرش (7)، کارتک (14) اور ڈرائیور رام سروپ (40 ) جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ابھیشیک، اس کی بہن سنجنا اور نائتک چوہان نہان میڈیکل کالج میں دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں سے کچھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 12 کے منجملہ10 اسکولی طلباء کی شناخت عمل میں آئی ہے۔ سرمور کے ڈپٹی کمشنر للت جین نے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ اس حادثہ کی تحقیقات کرتے ہوئے اندرون 15 دن رپورٹ پیش کی جائے۔
اورمتوفی بچوں کے ارکان خاندان کو فوری امداد کے طور پر فی خاندان20,000 روپئے اور زخمیوں کو 10,000 روپئے فی کس ادا کئے جائیں۔