حیدرآباد ۔ /15 مارچ (سیاست نیوز) کوکٹ پلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں دسویں جماعت کی طالبہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 سالہ ایم گائتری بائی ساکن کے پی ایچ بی 10 ویں جماعت کی طالبہ اسکول سے واپس لوٹنے کے بعد اس نے اپنے مکان میں ہی پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ باور کیا جاتا ہے کہ اسکول میں ڈانٹ ڈپٹ کے نتیجہ میں اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ہے ۔ پولیس کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ مصروف تحقیقات ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا ۔