اسکول فیس کے مسئلہ پر مختلف ریاستوں کے سرپرست سپریم کورٹ سے رجوع

,

   

نئی دہلی : مختلف ریاستوں کے طلبہ کے سرپرستوں نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران اسکول فیس کی ادائیگی کیلئے مہلت یا اُس کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت اور تمام ریاستوں کو ہدایت دے کہ وہ خانگی، غیر امدادی اور امدادی اسکولوں کو آن لائن ورچول کلاسیس کے انعقاد کے ضمن میں حقیقی مصارف کی بنیاد پر مناسب فیس چارج کریں اور یکم اپریل سے حقیقی طور پر کلاسیس کے آغاز تک کوئی دوسری فیس وصول نہ کرے۔ مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے درخواست گذاروں نے متحدہ طور پر عدالت سے رجوع ہوکر دستور کے تحت جینے اور حصول تعلیم کے بنیادی حق کے تحفظ کے لئے یہ درخواست داخل کی ہے۔