اسکول میں پڑھاتے ہوئےٹیچر کی ہارٹ اٹیک سے موت

   

Ferty9 Clinic

پنا، 28 اکتوبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے پنا ضلع میں ایک اسکول ٹیچر کی کلاس میں پڑھاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ شاہ نگر ڈیولپمنٹ بلاک کے رگولی کے گورنمنٹ سیکنڈری اسکول میں ٹیچر ریکھا سنگھ ٹھاکر (55) کو کل دوپہر کلاس میں پڑھاتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ اپنی کرسی سے گر گئیں۔ کلاس میں موجود طلباء گھبرا گئے اور فوری طور پر ہیڈ ماسٹر راجندر سنگھ کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ ٹیچر کو فوری طور پر پرائیویٹ گاڑی سے شاہ نگر کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔