درگ: چھتیس گڑھ کے درگ ضلع کے تیترڈیہ میں واقع سوامی آتمانند انگلش میڈیم اسکول میں جمعرات کو کرنٹ پھیل گیا۔واقعے کے وقت اسکول میں پرائمری اسکول کے 300 سے زائد بچے پڑھائی کررہے تھے ۔ کرنٹ پھیلنے پر اساتذہ نے سمجھداری سے تمام بچوں کو بحفاظت باہر نکال کر سکول کے میدان میں پہنچا دیا۔