اسکول میں چل رہی شراب فیکٹری کا پردہ فاش

   

Ferty9 Clinic

لکھنو: اترپردیش کے ضلع غازی پور کے نونہارا علاقے میں پولیس نے ایک اسکول میں شراب بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے موقع سے چار افراد کو گرفتار کیا ہے یوپی پولیس کی ایس ٹی ایف نے موصول اطلاع کی بنیاد پر جمعرات کو ایم جے آر پی اسکول میں چھاپہ ماری کی اور کثیر مقدار میں شراب کی کھیپ برآمد کی ہے ۔ایس ٹی ایف کی جانب سے آج یہاں جاری بیان کے مطابق اس معاملے میں گوند، شاہ، نور حسن،کرامت علی اور جاوید میواتی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پریس ریلیز کے مطابق 1041پیٹی انگریز شراب کی بڑی بوتل، 209پیٹی انگریزی شراب چھوٹی بوتل، 400لیٹر اسپرٹ،ایک ٹرک، 30اسپرٹ کی خالی ڈرم،78205مختلف شراب برانڈکے ڈھکن،33440خالی بوتل،12کلو یوریا،5موبائل، دو آدھار کارڈ، دو ایے ٹی ایم اور دو پین کارڈ برآمد کئے ہیں۔ گرفتارافراد کے مطابق وہ سبھی دھرمیندر موریہ کے لئے کام کرتے ہیں۔ شراب بنانے کے اس کاروبار میں اسکول منیجر پردیومن کا بھی حصہ ہوتا تھا۔