مہوبہ۔ 4مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے کبرئی بلاک کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں فحش ڈانس کرنے والے چار ٹیچروں کو معطل کردیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن افسر مہیش پرتاپ سنگھ نے چہارشنبہ کو بتایا کہ کالی پہاڑی گاؤں کے ایک اسکول میں پرنسپل کے ڈی پرجا پتی،خاتون ٹیچر ندھی گپتا اور سریتا پال کاڈانسر سپنا چودھری کے گانے پر فحش ڈانس کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔دوسرے ویڈیو میں بھانگڑا کرتے دو مرد اور خاتون ٹیچر نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب اس کی جانچ کی گئی تو اسے صحیح پایا گیا۔ چاروں کو فوری اثر کے ساتھ معطل کردیا گیا ہے ۔