اسکول ویان سے لٹکے ہوئے لڑکے کا ویڈیو وائرل، ڈرائیور گرفتار

,

   

٭ کرناٹک میں ایک لڑکا اسکول ویان سے لٹکا پایا گیا۔ یہ تصویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور ویان کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ویڈیو میں لڑکے کو ویان کی کھڑکی کی جالی پکڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویر قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل راں نے لی۔ اسکول انتظامیہ کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔