گورکھپور: اترپردیش میں اس وقت ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جب ایک 17 سالہ لڑکے نے اپنی ماں کا قتل کردیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گورکھپور میں 3 دسمبر کی صبح ایک ماں نے اپنے 17 سالہ بیٹے کو اسکول کے لیے جگانے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش اس کی موت کا سبب بن گئی۔گورکھپور میں بیٹے کے ہمراہ رہائش پذیر آرتی دیوی نے اپنے بیٹے امن کو اسکول کیلئے اٹھانے کی کوشش کی تو امن نے غصہ میں آ کر انہیں دھکا دے دیا جس سے وہ زمین پر گر گئیں اور انکے سر پر شدید چوٹ آئی۔اپنی ماں کو دھکا دینے کے بعد امن نے سی سی ٹی وی کیمرے بند کرکے گھر کو تالا لگادیا اور 4 دن تک ماں کی لاش کے ساتھ رہا۔