کمسن طالب علم کو جنسی ہراسانی کے خلاف ’’پوکسو‘‘ کا فیصلہ
حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) بچوں کے خلاف جرائم سے متعلق خصوصی عدالت (پوکسو) نے اسکول کی آیا کو کمسن طالب علم کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر 20 سال کی سزا اور جرمانہ عائد کیا۔ تفصیلات کے مطابق چندرائن گٹہ پولیس نے سال 2017 ء میں لوئیلا ماڈل اسکول بارکس کی آیا کے جیوتی عرف منجولا کو اُسی اسکول کے جماعت دوم کے طالب علم جس کی عمر 9 سال تھی کا آئے دن جنسی استحصال کررہی تھی۔ کمسن بچہ جب بھی باتھ روم جایا کرتا وہ وہاں پہونچ کر اُس کے ساتھ نازیبا حرکات کیا کرتی تھی اور بچے کے انکار پر وہ سگریٹ کے لائٹر سے چُرکہ دیتی تھی۔ طالب علم نے اپنے والد کو اِس سلسلہ میں آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں پولیس چندرائن گٹہ نے آیا کے جیوتی کے خلاف چندرائن گٹہ پولیس سے شکایت درج کرائی اور پولیس نے پوکسو ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اُسے جیل بھیج دیا تھا۔ اسسٹنٹ پبلک پراسکیوٹر عائشہ رفعت کی جانب سے کامیاب پیروی کرنے پر پوکسو کی خصوصی عدالت نے اسکول کی آیا کو 20 سال کی سزا اور 10 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ B