بھٹنڈہ، 31 اکتوبر (یو این آئی) کاؤنٹر انٹیلی جنس بھٹنڈہ نے بٹھنڈہ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں جمعہ کو ممنوعہ تنظیم سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے ) کے تین کارکنوں کو بھیسیانہ اور مانانوالہ گاؤں میں اسکولوں کی دیواروں پر خالصتان کے حق میں نعرے لکھنے پر گرفتار کیا۔ ان کارکنوں کی حمایت ایس ایف جے کے امریکہ میں مقیم ماسٹر مائنڈ گروپتونت سنگھ پنوں نے کی۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار ملزمین نے عوامی بے چینی کو بھڑکانے اور ملک دشمن جذبات کو ہوا دینے کے ارادے سے اشتعال انگیز نعرے لکھے تھے ۔