اسکول کی گیٹ پر چھوٹی لڑکیوں کی بے عزتی نہ کی جائے :جوالہ گٹہ

   

حیدرآباد15فروری (یو این آئی) بیڈمنٹن کی مشہور کھلاڑی جوالہ گٹہ نے ملک میں جاری حجاب تنازعہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔انہوں نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ اسکول کی گیٹ پر چھوٹی لڑکیوں کی بے عزتی نہ کی جائے جہاں وہ خود کو بااختیار بنانے کے لئے آتی ہیں۔اسکول کو ان کی محفوظ پناہ گاہ ہونا چاہئے !سر کا اسکارف ہویا نہ ہو۔اس گندی سیاست سے ان کو دوررکھاجائے ۔ان ننھے ذہنوں کو خوفزدہ نہ کیاجائے ۔