مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں تعلیمی سال کے آغاز پر ایک استاد کی اچانک موت نے سکول انتظامیہ ، طلبہ کے علاوہ دیگر لوگوں کو بھی افسردہ کردیا۔مکہ مکرمہ کے تمیم الداری اسکول میں فزیکل ایجوکیشن کے استاد “بندر عبدالعزیز خوج” نہیں جانتے تھے کہ تعلیمی سال کا پہلا دن ان کی زندگی کا آخری دن ہوگا۔ ان کا انتقال کمرہ تدریس میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا۔مکہ مکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور متعدد تعلیمی رہنماؤں اور مرحوم کے ساتھیوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔