اسکوٹر پر سانپ کے نموادر ہونے پر ہلچل

   

حیدرآباد ۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میں ایک سانپ نے ہلچل مچادی۔ اسکوٹر کی ہیڈلائیٹ سے برآمد سانپ جو اچانک نمودار ہوگیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ اس واقعہ سے خوف کا شکار اسکوٹر مالک نے گاڑی کو بیچ سڑک پر پھینک دیا اور دوڑ لگادی۔ بتایا جاتا ہیکہ کیسرا علاقہ کے ساکن راملو جو پیشہ سے ایف سی آئی کا ملازم بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روزانہ کے معمول کی طرح اپنے دفتر جارہا تھا۔ گھر سے نکلنے کے بعد جیسے ہی وہ تھوڑی دور پہنچا اس نے اپنے ہاتھ پر کچھ محسوس کیا۔ یہ شخص اس وقت اپنی موٹر سیکل چلارہا تھا جیسے ہی اس کی نظر خود اس کے ہاتھ پر پڑی اس نے اچانک گاڑی روک دی اور چیخ و پکار کرتے ہوئے گاڑی کو سڑک پر پھینک دیا اور قریب میں واقع ایک مکان میں جا پہنچا جہاں مقامی عوام نے ایک شخص کو طلب کرتے ہوئے سانپ کو گاڑی کی ہیڈ لائٹ سے باہر نکالا اور راملو نے چین کی سانس لی۔