اسکوٹی پر 233 ٹریفک چالان، پولیس نے گاڑی ضبط کرلی

   

حیدرآباد 22 جون (یو این آئی)ورنگل کمشنریٹ میں ایک اسکوٹی پر ریکارڈ 233 ٹریفک چالانات پائے گئے ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق، اس اسکوٹی پر جملہ جرمانہ 45,000 روپے سے زائد زیر التوا تھا جس پر کارروائی کرکے گاڑی کو ضبط کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق، قاضی پیٹ ٹریفک سی آئی وینکنّا نے قاضی پیٹ چوراہے پر گاڑیوں کی تلاشی مہم چلائی۔ اسی دوران ہنمکنڈہ کا ایک شخص اسکوٹی پر آ رہا تھا، جسے پولیس نے روکا۔ جب جانچ کی گئی تو اس پر 233 زیر التوا چالانات تھے ، جن کی جملہ رقم 45,350 تھی۔پولیس نے بتایا کہ جب تک تمام جرمانے ادا نہیں کیے جاتے ، گاڑی کو پولیس کی تحویل میں رکھا جائے گا۔