اسکوٹی کو ٹکر ،اسکارپیو چار افراد کوگھسیٹ کر لے گئی، چاروں ہلاک

   

لکھنو : اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔جہاں علی گنج کے گل چین مندر کے قریب منگل کی دیر رات تقریباً 2 بجے ایک تیز رفتار اسکارپیو نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کے بعد اسکوٹی اسکارپیو کے نیچے پھنس گئی۔ اسکوٹی پر سوار جوڑا اور دو بچوں کو تقریباً 100 میٹر تک اسکارپیو گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے چاروں افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی مچ گئی۔تیز رفتار اسکارپیو کار نے اسکوٹی کو تقریباً 100 میٹر تک گھسیٹتا رہا اور آخر کار ایک کھمبے سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکاس نگر پولیس اسٹیشن کے ھاوس آفیسر شیوانند مشرا فورس کیساتھ موقع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اسکوٹی میں پھنسے جوڑے اور 2 بچوں کو باہر نکالا۔ حادثے میں شدید زخمی جوڑے اور بچوں کو فوری طور پر کے جی ایم یو ٹراما سینٹر لے جایا گیا، لیکن اسپتال کے ڈاکٹروں نے چاروں کو مردہ قرار دیا۔