اسکوڈا نے ہندوستان میں نیا اوکٹاویا لانچ کیا

   

نئی دہلی : مسافر گاڑیاں بنانے والی کمپنی اسکوڈا آٹو انڈیا نے اپنی نئی اوکٹویا کار ہندوستانی بازار میں لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی آل انڈیا ابتدائی قیمت 25.99 لاکھ روپے ہے ۔کمپنی نے آج جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 2.0 ٹی ایس آئی پٹرول انجن پر مبنی یہ کار 15.81 کلومیٹر فی لیٹر مائلیج دیتی ہے ۔ ابھی تک ہندوستانی مارکیٹ میں 2 ماڈل لانچ کیے گئے ہیں جس میں اسٹائل کی آل انڈیا ایکس شوروم قیمت 25.99 لاکھ روپے ہے جبکہ لورین اینڈ کلیمنٹ ماڈل کی قیمت 28.99 لاکھ روپے ہے ۔