اسکیاننگ کیلئے بھاری فیس وصول کرنے کی شکایت

   

Ferty9 Clinic

ڈائیگناسٹک سنٹرس کے مالکین کیساتھ ریاستی وزیر پرشانت ریڈی اور کلکٹر کا اجلاس

نظام آباد : کوویڈ مریضوں کو اسکیاننگ کے لئے 4 تا 5 ہزار روپئے فیس وصول کرنے کی شکایت پر وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی نے کل اسکیاننگ سنٹرس کے مالکین سے فون پر ربط کرتے ہوئے 2 ہزار روپئے قیمت پر اسکیاننگ کرنے کی خواہش کی تھی جس پر پرشانت ریڈی نے ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کو اسکیاننگ سنٹرس کے مالکین کے ساتھ اپنے چیمبر میں اجلاس طلب کرتے ہوئے تفصیلی طور پر بات کی۔ وباء کے موقع پر لیباریٹریز، دواخانہ کے عملہ کی جانب سے علاج و معالجہ کے لئے ہرممکن اقدام کررہے ہیں۔ مرض کی تشخیص کے لئے اسکیاننگ کروانا ناگزیر سمجھا جارہا ہے لیکن 4 تا 5 ہزار روپئے وصول کرنے کی شکایات وصول ہورہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت کے مطابق کرنا بھی ناگزیر ہے۔ انسانی ہمدردی دکھاتے ہوئے دو ہزار روپئے قیمت پر اسکیاننگ کرنے کی خواہش کی تاکہ غریب مریضوں کو فائدہ ہوسکے اور علاج میں سہولت ہوسکے جس پر مالکین نے ضلع کلکٹر کی خواہش پر دو ہزار روپئے قیمت پر اسکیاننگ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے بتایا کہ کوویڈ مریضوں کے علاج و معالجہ کے لئے ضلع میں ریمڈیسیور انجیکشن اور آکسیجن کی ضرورت کے مطابق فراہم کیا جارہا ہے اور اس کے استعمال کے بعد رپورٹ بھی حاصل کی جارہی ہے۔ کوویڈ مریضوں کو وینٹی لیٹر آکسیجن اور ریمیڈی سیور دیئے جانے پر زائد فیس نہ وصول کریں۔ انسانی ہمدردی دکھانے کی خواہش کی۔ اس اجلاس میں ڈی ایم اینڈ ایچ او بالا نریندر، آئی ایم اے کے صدر ڈاکٹر رویندر، ڈاکٹر جیون ریڈی کے علاوہ دیگر ڈاکٹرس موجود تھے۔