’’اس بار حساب کتاب کیلئے ماہر شخص بھیجیں گے‘‘ ملالہ یوسف زئی کو ٹوئٹر پر دھمکی

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد : پاکستان کی نوبل انعام یافتہ خاتون ملالہ یوسف زئی نے دھمکیاں ملنے پر سوال اٹھایا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کس طرح فرار ہوئے اور وہ کس طرح سوشل میڈیا پر دھمکیاں دے رہے ہیں؟ تاہم حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ احسان اللہ احسان کے جس اکاؤنٹ سے ملالہ کے لیے دھمکی آمیز ٹوئٹ کی گئی وہ ایک جعلی اکاؤنٹ تھا۔احسان اللہ احسان کے مبینہ اکاؤنٹ سے ملالہ یوسف زئی کے ایک حالیہ انٹرویو پر اْنہیں دھمکیاں دی گئی تھیں۔ملالہ نے منگل کو ان دھمکیوں کا ذکر اپنی ٹوئٹ میں کیا اور پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستان فوج کے شعبہی تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شخص کالعدم تحریک طالبان کا سابق ترجمان ہے جس نے مجھ پر اور بہت سے بے گناہوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ یہ شخص سوشل میڈیا پر دھمکیاں دے رہا ہے۔ یہ شخص فرار کیسے ہوا؟جس اکاوینٹ سے ملالہ کو دھمکی موصول ہوئی اْسے ٹوئٹر انتظامیہ نے معطل کر دیا ہے۔ملالہ یوسف زئی نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ” پاکستان ہمیشہ سے میرا پہلا گھر ہے جو مجھے اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔”ملالہ کے اس بیان پر احسان اللہ احسان کی طرف سے جواب دیا گیا کہ “ملالہ جی آپ جلد اپنے گھر تشریف لائیں، آپ اور آپ کے والد سے ابھی بہت سارا حساب باقی ہے۔ آپ کے ذمے جو قرض ہے وہ آپ سے وصول کرنا ہے۔ اس دفعہ حساب کتاب کے لیے ماہر شخص بھیجا جائے گا تاکہ کوئی شک باقی نہ رہے۔