حیدرآباد۔ اس سال ایمسیٹ 2021 آسان ہوگا اور طلبا کو بہ آسانی رینک حاصل ہوجائیں گے! تلنگانہ حکومت نے ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ میں محدود نصاب پر امتحانات کا فیصلہ کیا ہے اور اب کہا جار ہاہے کہ ایمسیٹ کے اقدامات کا انحصار بھی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پر ہوگا اور بورڈ سے کونسل برائے اعلیٰـ تعلیم کو نصاب کی روانگی کے بعد ہی کونسل اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ ایمسیٹ کیلئے کتنے نصاب کا استعمال کیا جائے ۔ ماہرین تعلیم کا
کہناہے کہ کونسل برائے اعلیٰ تعلیمات کی جانب سے انٹرکے محدود نصاب کے ساتھ ایمسیٹ کے وقار اور اہمیت کو برقرار رکھنے سال گذشتہ یا گذشتہ سے پیوستہ سال کے ایس ایس سی نصاب سے سوالات کا انتخاب کیا جاسکتا ہے کیونکہ اگر ایمسیٹ کو آسان بنایا جاتا ہے تو ایسی صورت میں طلبہ کو مستقبل میں مشکلات کا خدشہ ہوگا اسی لئے کونسل کی جانب سے جو منصوبہ تیار کیا جائے گا وہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سے نصاب جاری کئے جانے کے بعد ہی قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔ بورڈ کی جانب سے ریاست میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے سلسلہ میں کہا جاچکا ہے کہ حکومت 70 فیصد نصاب پر امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے چکی ہے