اس سال سے نئے ڈگری کورسیس

   

بی اے، بی بی اے اور بی ایس سی اسٹریمس میں سیکٹر اسکل کونسلس کورسیس کی پیشکش
حیدرآباد 9 جولائی (سیاست نیوز) گلوبلائزیشن کے پیش نظر اور انڈسٹری کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے مروجہ ڈگری کورسیس میں بڑے پیمانہ پر تبدیلی کرتے ہوئے طلبہ کو مختلف کیریئر آپشنس کی پیشکش کی جارہی ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن نے عثمانیہ یونیورسٹی اور کاکتیہ یونیورسٹی جیسے یونیورسٹیز کے ساتھ بی اے، بی بی اے اور بی ایس سی اسٹریمس میں نئے ڈگری سیکٹر اسکل کونسلس کورسیس کو متعارف کیا ہے۔ جن میں چند بی اے فیشن ڈیزائن، پرفارمنگ آرٹس، بی بی اے ریٹیل آپریشنس، ہیلت کیر مینجمنٹ، بی ایس سی فارماسیلس، فیشن ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی کو اس تعلیمی سال سے شروع کیا گیا ہے۔ دیگر کنوینشنل (مروجہ) کورسیس کے برعکس وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینئرشپ پروگرامس کے تمام سیکٹر اسکل کونسلس کورسیس اپرینٹس شپ کے ساتھ ہوں گے۔ طلبہ میں ان کے کورس ورک کے حصہ کے طور پر انڈسٹری کی طلب کے مطابق ضروری مہارت پیدا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہیں ماہانہ 6000 تا 10,000 روپئے انٹرن شپ ادا کیا جائے گا۔ ان نئے کورسیس میں چند کورسیس کو ریاست میں 36 گورنمنٹ اور 30 خانگی ڈگری کالجس میں دستیاب بنایا گیا ہے۔ طلبہ ڈگری آن لائن سروسیس تلنگانہ (Dost) 2023 کی جاریہ تیسرے مرحلہ کی کونسلنگ میں ان پروگرامس میں انرولمنٹ کرواسکتے ہیں۔
اپرینٹس شپ کیساتھ نئے ڈگری کورسیس
٭ بی بی اے ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ ۔ فوڈ اینڈ بیوریجس سرویس آپریشنس۔
٭ بی بی ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ ۔ فیکلٹی آپریشنس
٭ بی اے پرفارمنگ آرٹس
٭ بی اے فیشن ڈیزائن
٭ بی بی اے رٹیل آپریشنس
٭ بی بی اے ہیلت کیر مینجمنٹ
٭ بی بی اے ٹورازم اینڈ ٹراویل مینجمنٹ
٭ بی بی ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ ریسٹورنٹ آپریشنس
٭ بی بی اے ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ اکاموڈیشن آپریشنس
٭ بی ایس سی فارما سیلس
٭ بی ایس فیشن ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی
٭ بی ایس سی کوالیٹی کنٹرول
٭ بی ایس سی گرافک ڈیزائن اینڈ ڈیجیٹل اڈورٹائزنگ
٭ بی ایس سی انیمیشن
٭ بی ایس سی گیمنگ