حیدرآباد : ایک نجومی نے کہا ہے کہ اس سال کورونا مکمل طور پر ختم ہوجائے گا اور اسی طرح کی کوئی وبائیں نہیں ہوں گی ۔ ہندوستان اور چین کے درمیان تنازعات اور اختلافات اپنی انتہا پر ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ کا بھی خطرہ ہوسکتا ہے ۔ نجومی نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ چین کا زوال شروع ہوچکا ہے ۔ دنیا کے ماہر نجومی مہاماہوپادھیاپنڈت ملوگوراما لنگیشورا ورا پرسادو سدھانتی نے اپنے پلواناما نئے سال کے پیام میں یہ بھی پیش گوئی کی کہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی جیت ہوگی ۔ جب کہ کیرالا میں برسراقتدار این ڈی ایف کو کامیابی حاصل ہوگی ۔ بہار میں این ڈی اے کو کامیابی ملے گی ۔ ٹاملناڈو اور کیرالا میں بی جے پی اپنے قدم جمائے گی ۔ انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ جنوبی ہند کو قدرتی آفات کے باعث مشکلات کا سامنا ہوگا ۔ تعلیم ملک بھر میں تجارت کے طور پر فروغ پائے گی ۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہوگا اور کوئی دیکھنے والا نہیں ہوگا ۔نجومی نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ اغوا اور خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگا ۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش سے متعلق کہا کہ دونوں تلگو ریاستو ں کی زراعت کیلئے اچھے دن آئیں گے ۔ حیدرآباد ، وشاکھاپٹنم ، راجمندری اور تروپتی میں رئیل اسٹیٹ کیلئے سازگار دن ہوں گے ۔