اس سے اچھی بات کیا ہوگی:فریال

   

کراچی ۔ پاکستانی معروف اداکارہ ماڈل و ڈانسر فریال محمود نے مداحوں کی جانب سے خودکو ہندوستانی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے ملائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جَلد ہی فلم ’وکھری‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آنے والی اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے۔ فریال محمود کے اس انٹرویو سے ایک مختصر سا کلپ وائرل ہوگیا ہے جس میں وہ انتہائی پرجوش اور خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ فریال محمود کی اس خوشی کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ خود کا مداحوں کی جانب سے دپیکا پڈوکون سے کیے جانے والا موازنہ ہے۔ فریال محمود کے مطابق وہ دپیکا پڈوکون کی بہت بڑی مداح ہیں۔ فریال محمود نے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ اْنہیں بہت اچھا لگتا ہے کہ جب اْنہیں کوئی کہتا ہے کہ وہ دپیکا پڈوکون جیسی نظر آتی ہیں۔ فریال محمود نے اس سے متعلق مزید کہا ہے کہ اْنہیں یہ مشابہت بہت اچھی لگتی ہے، اس سے اچھی اورکیا بات ہو سکتی ہے کہ وہ دپیکا پڈوکون جیسی نظر آتی ہیں۔