’’اس سے بہتر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا‘‘ ریٹائرڈ سپریم کورٹ جج کا ردعمل

   

بنگلورو ۔ 9 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج این سنتوش ہیگڈے نے ایودھیا مقدمہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا تھا ۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس فیصلہ میں جشن منانے یا احتجاج کرنے کی کوئی بات ن ہیں ہے ۔ سابق سالیسٹر جنرل آف انڈیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ بہترین فیصلوں میں ایک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے عدالت نے ایودھیا کے متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار کردی ہے جبکہ سنی وقف بورڈ کو پانچ ایکر اراضی الاٹ کرنے کی مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے ۔