اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کا دور جاری ہے۔ راشٹریہ لوک دل لیڈر جینت چودھری نے خراب موسم کی وجہ سے یوپی کے بجنور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کی منسوخی پر بی جے پی پر ‘حملہ’ کیا ہے۔ یوپی انتخابات میں جینت کی پارٹی کا اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد ہے۔ میرٹھ چھاؤنی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جینت چودھری نے کہا، ’’بی جے پی نے پہلے بجنور میں بہتر طاقت اور ترقی کا وعدہ کیا تھا۔ اگر آج پی ایم وہاں جاتے تو لوگ سوال پوچھتے، اس لیے اچانک بی جے پی کا موسم خراب ہوگیا۔