کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک لاکھوں نوجوان اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کر رہے ہیں ،ان میں سے اکثر نوجوان ایسے ہیں جو پہیلی بار اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کر رہے ہیں اور اس ملک کا مستقبل انہی کے ہاتھوں میں ہے۔ کانگریس صدر نے یہ ٹویٹ لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں چل رہی پولنگ کے دوران کیا انہوں نے نوجوانوں کو کثیر تعداد میں گھر سے نکل کر ووٹ ڈالنے کی ترغیب دلائی ، مزید کہا کہ نوجوانوں کو صحیح سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا چاھیئے اسلئے کہ ملک کی ترقی میں انکا بہت بڑا کردار ہوتا ہے ۔
راہل نے پہیلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ملک کا مستقبل انہی کے ہاتھوں میں ہیں مجھے یقین ہے کہ وہ ہر ہندوستانی کے لئے انصاف چاہتے ہیں اور وہ ہوشیاری اور سمجھ داری سے ووٹ کریں گے ۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ نوجوانوں کے بلند عزائم پر بنی فلم کو بھی نشر کیا۔ قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کی تیسرے مرحلے کے لئے آج بروز منگل پولنگ جاری ہے اور کل 117نشستوں پر 15ریاستوں میں پولنگ جاری ہے ۔اور اوڈیشہ کے اسمبلی کے کل 42نشستوں میں بھی پولنگ جاری ہے ۔
Across India, millions of youngsters are stepping out to vote, many of them for the first time. In their hands lies the future of India. I'm confident that they want NYAY for every Indian and will vote wisely.
SHARE this powerful short film with young first time voters. pic.twitter.com/4hlpFF3wv2
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 23, 2019