“اس ناجائز ریاست (اسرائیل)کو نقشہ سے ضرور ختم کیا جائے گا” : ایرانی کمانڈر

,

   

ایران کے چیف کمانڈر نے کہا کہ اس خطے ارضی میں اسرائیل ایک غیر قانونی ریاست ہے، اس ناجائز ریاست کو دنیا کے نقشے سے ضرور مٹھایا جائے گا اور وہ دن دور نہیں، اور یہ خواب جلد ہی پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ایران کے اسلامی انقلاب کی چار دہائیوں میں ہم نے صہیونی غیرقانونی ریاست کو تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کا انتظام کرلیا ہے‘‘۔ پریس ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ’’یہ صہیونی حکومت خاتمہ کی جانب گامزن ہے کیونکہ ابتدا سے ہی یہ قانونی حیثیت کے اعتبار سے کھوکھلی ہے اور اسرائیل کی ذاتی کوئی زمین یا آبادی نہیں، یہاں تک دنیا کی تاریخ میں بھی اس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطہ اسرائیل کے اندرونی خطرات نے پورے اسلامی ممالک کے درمیان دوری پیدا کردی ہے، ایران نے اپنے انقلاب کے پہلے ہی مرحلہ میں ان طاقتوں سے نپٹنے کی طاقت بنا چکا ہے۔

واضح رہے کہ یہ انکا ایسا بیان پہیلی مرتبہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی وہ ایسے بیانات سے خبردار کرا چکے ہیں۔ اور چند ہفتہ قبل ہی انہوں نے امریکا کو مخاطب کرکے کہا تھا اگر انکو جنگ کےلیے ابھارا گیا تو اسکے نتائج خراب نکلیں گے۔ جب سعودی کے ارامکو تنصیبات پر حملہ ہوا ہے تو ایران اور سعودی کے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اس لیے کہ سعودی نے ایران کو اس حملہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔